کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1850 روپے اضافے کے ساتھ جمعرات کو سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 180,650 روپے پر پہنچ گئی جبکہ گزشتہ کاروباری روز سونے کی فروخت 178,800 روپے پر کی گئی تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 1586 روپے اضافے سے 153,292 روپے سے بڑھ کر 154,878 روپے ہوگئی۔ جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 140,518 روپے سے بڑھ کر 141,972 روپے ہوگئی۔
سونے کی قیمتیں پچھلے کئی دنوں سے مسلسل بڑھ رہی ہیں اور یکم دسمبر سے مجموعی طور پر 19,450 روپے یا 12.06 فیصد فی تولہ اضافہ ہوا ہے، جس سے مختلف قسم کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے اضافے سے 2100 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42.87 روپے اضافے سے 6044.54 روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 495 پوائنٹس کا اضافہ
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 7 ڈالر بڑھ کر 1815 ڈالر ہو گئی جبکہ اس کی فروخت 1,808 ڈالر تھی۔