اب بھی نہ خریدا تو بعد میں پچھتاؤ گے! پاکستان میں سونا کتنا سستا، قیمت کہاں پہنچ گئی؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Latest gold prices in Pakistan today- July 11, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں جمعہ کے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جو عالمی مارکیٹ میں جاری تنزلی کی عکاسی کرتی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5000 روپے سستا ہو کر 351000 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4287 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 300925 روپے مقرر ہوئی ہے۔

یہ کمی جمعرات کے روز ہونے والے اضافے کے بعد سامنے آئی ہے، جب فی تولہ سونے کی قیمت 1335 روپے بڑھ کر 356000 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس قیمت میں 53 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نیا نرخ 3290 ڈالر ہو گیاجس میں 20 ڈالر کا پریمیئم شامل ہے۔

علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، اور فی تولہ چاندی 68 روپے سستی ہو کر 3782 روپے ہو گئی۔

Related Posts