لاہور: ملک بھر میں رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 امریکی ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد نئی قیمت 1 ہزار 743 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں کراچی ، اسلام آباد ، لاہور، پشاور، کوئٹہ، حیدرآباد، راولپنڈی، ملتان، سکھر اور گوجرانوالا سمیت دیگر شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کی بعد نئی قیمت 1 لاکھ 2 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ سونے کی طرح ملکی صرافہ مارکیٹوں میں دس گرام سونے کی قیمت 429 روپے بڑھ گئی اور قیمت 87 ہزار 877 روپے ہو گئی ہے۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی طرح دس گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمتوں میں بھی بالترتیب 30 روپے اور 25.72 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کی بعد نئی قیمتیں 1330 روپے اور 1140.26 روپے ہو گئی ہے۔