کراچی: ملک میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے کمی سے 198000 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے کمی سے 169753 روپے ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کی کمی کے ساتھ 204,300 روپے پر بند ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں:سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز 3 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے کے بعد 1880 ڈالر تک پہنچ گئی۔