خریدنا ہے تو یہ زبردست موقع ہے، سونے کی قیمت میں مزید ہزاروں روپے کی کمی

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فوٹو ڈیلی ٹائمز

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کی کمی سے 3 ہزار 290 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔

مقامی سطح پر 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 51 ہزار روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 287 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 925 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے کی کمی سے 3 ہزار 782 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 58 روپے کی کمی سے 3 ہزار 242 روپے کی سطح پر آگئی۔