کراچی: ملک میں 24 قیراط فی تولہ کی قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی اور منگل کوفی تولہ سونا 168,800 روپے میں فروخت کیا گیا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز اس کی فروخت 169,650 روپے تھی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 729 روپے کم ہو کر 145,448 روپے کے مقابلے 144,719 روپے پر فروخت ہوئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 133,327 روپے کی فروخت کے مقابلے میں 132,660 روپے ہوگئی۔
فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1970 روپے اور 1688.95 روپے پر مستحکم رہی۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 173 پوائنٹس کا اضافہ
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 امریکی ڈالر کی کمی ہوئی اور گزشتہ روز اس کی فروخت 1,794 امریکی ڈالر کے مقابلے میں 1,787 امریکی ڈالر پر تجارت کی گئی۔