سونا سستا اور چاندی کی قیمت بھی نیچے آ گئی؛ آج کی تازہ قیمتیں جانیئے

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ اتوار 27 جولائی 2025 کو جاری کردہ نرخوں کے مطابق ملک کے تمام بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 356,400 روپے رہی جبکہ فی 10 گرام سونا 305,555 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ وار تعطیل کے باعث اتوار کو قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں کیا گیا، اور یہ نرخ پیر کی سہ پہر 3 بجے تک برقرار رہیں گے۔

گزشتہ کاروباری روز یعنی ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی ہوئی تھی، جس کے بعد قیمت 356,400 روپے پر آ گئی۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 257 روپے کمی کے بعد 305,555 روپے کا ہو گیا۔ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت بھی 235 روپے کم ہو کر 280,102 روپے پر آ گئی۔

چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 60 روپے سستی ہو کر 3,963 روپے اور 10 گرام چاندی 52 روپے کمی کے ساتھ 3,397 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کمی واقع ہوئی جس کے بعد فی اونس سونا 3,337 ڈالر کا ہو گیا۔ چاندی کی قیمت میں 0.60 ڈالر کمی ہوئی اور نئی قیمت 38.14 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts