کراچی: ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج کسی قسم کی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، قیمتیں اپنی جگہ مستحکم رہیں۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی واقع نہیں ہوئی۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 94 ہزار 100 روپے برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 66 ہزار 409 روپے ہے۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 76 پوائنٹس کا اضافہ
انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت دو ڈالر اضافے کے بعد 1812 ڈالر فی اونس ہے۔