سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر اور آنجہانی وزیر خارجہ کے صاحبزادے عمر ایوب خان نے وفات کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ توانائی عمر ایوب خان نے والد کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن اسٹیبلشمنٹ کے دفاع میں سامنے آگئے
برطانوی میڈیا کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان نے کہا کہ سابق وزیرِخارجہ گوہر ایوب خان کی نمازِ جنازہ ہفتے کے روز 3 بجے ہری پور میں ان کے آبائی گاؤں ریحانہ میں ادا کی جائے گی جہاں ان کے والد اور والدہ بھی مدفون ہیں۔
https://twitter.com/OmarAyubKhan/status/1725545892000960995
سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ملک کے پہلے فیلڈ مارشل ایوب خان کے صاحبزادے تھے۔ گوہر ایوب خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کے طور پر بھی ملک کیلئے شاندار خدمات سرانجام دیں۔
پاکستان کا مستقبل 70سال کے بابوں کے حوالے کردیں؟ بلاول کا انوکھا سوال
گوہر ایوب خان قیامِ پاکستان سے قبل 15 جنوری 1937 کے روز کے پی کے میں ضلع ہری پور کے گاؤں ریحانہ میں پیدا ہوئے تھے۔ انہیں تعلیم کیلئے بہترین شہرت کے حامل مشنری اسکول آرمی برن ہال کالج حصولِ علم کیلئے بھیجا گیا۔
بعد ازاں گوہر ایوب خان کو راولپنڈی کے نجی اسکول سینٹ میریز اکیڈمی میں تعلیم دی گئی۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سینٹ میریز اکیڈمی راولپنڈی کا انتہائی مہنگا اور حکمران طبقے کیلئے مخصوص نجی اسکول سمجھا جاتا ہے۔
تعلیم کے حصول کے بعد 1957 میں گوہر ایوب خان نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور برطانویہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینٹ ہرسٹ میں تربیت حاصل کی۔ فوج میں کیپٹن کا عہدہ بھی حاصل کیا اور فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد کاروبار کیلئے اقدامات اٹھائے۔
سیاست کے میدان میں گوہر ایوب خان کی آمد 70 کی دہائی میں ہوئی اور 1977 میں پہلی مرتبہ گوہر ایوب خان قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ گوہر ایوب خان کو کم از کم 5 بار اسپیکر قومی اسمبلی کے طور پر خدمات سرانجام دینے کا موقع ملا۔