سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے منگل کو 9 مئی 2023 کے احتجاجی واقعات میں ملوث پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کو سخت سزائیں سنادی۔
عدالت نے پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے قائد حزب اختلاف، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت 32 کارکنان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائیں۔
عدالت سے سزا یافتہ مجرمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 9 مئی کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) اور دیگر عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچایا تھا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کا یہ فیصلہ پی ٹی آئی کے لیے جاری قانونی اور سیاسی مشکلات میں مزید اضافہ ہے، جو 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے بعد شروع ہوئیں۔