رواں ہفتے کے دوران 19 نومبر کو جمعہ کے روز گھوسٹ بسٹرز سیریز کی خوفناک فلم آفٹر لائف سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تفصیلات کے مطابق معروف فلمساز جیسن ریٹ مین کی ہدایتکاری میں بنائی گئی فلم میں اداکار پال رڈ اور جے کے سیمنز نے اہم کردار ادا کیے۔ ہدایتکار کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے گھوسٹ بسٹرز کی کہانی میرے دماغ میں گھوم رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر صنم سعید کا اظہارِ خیال مداحوں کو حیران کرگیا
تصویری تجزیہ، راجکمار راؤ کی خوابناک تقریبِ شادی سے چند خوبصورت لمحات
گھوسٹ بسٹرز کی خوفناک فلم کیلئے اپنے بیان میں ہدایتکار نے کہا کہ جب میں نے اپنے والد ایوان ریٹ مین کو فلم کا مرکزی خیال بتایا تو پہلی 2 فلموں کی ہدایتکاری کرنے والے بزرگ فلمساز ایوان شدتِ جذبات سے رو پڑے۔
نیو یارک میں گھوسٹ بسٹر سلسلے کی نئی فلم کے پریمیئر کے موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے ہدایتکار جیسن ریٹ مین نے کہا کہ ایک دن مجھے فلم کے اختتام کے متعلق معلوم ہوا جس سے مجھے محسوس ہوا کہ واقعی میں نے کوئی فلم بنائی ہے۔
فلمسازوں کے مطابق نئی فلم میں کیری کوون اپنے 2 بچوں کے ہمراہ ایک چھوٹے سے شہر میں منتقل ہونے والی ماں کردار ادا کرتی ہے جس کا مقصد رشتہ داروں کی تلاش ہے۔ اس دوران اس خاندان کے ساتھ وہ ہوتا ہے جو ان کے تصور میں کبھی نہیں تھا۔