یکم محرم الحرام، نئے اسلامی سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کردیا گیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

مکہ مکرمہ میں یکم محرم الحرام کے روز نئے اسلامی سال کے آغاز پر کسوہ کے نام سے مشہور غلافِ کعبہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غلافِ کعبہ کی تبدیلی نمازِ عشاء کے بعد شروع ہوئی جو 3 سے 4گھنٹے تک جاری رہی۔ غلافِ کعبہ میں ریشم، سونے اور چاندی کے تاروں کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی سلائی کڑاہی ماہرین سے کرائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق امریکی صدر ٹرمپ شاملِ تفتیش، گرفتاری کا خدشہ

رواں برس کسوہ کی تیاری پر 2 کروڑ سعودی ریال سے زائد لاگت آئی۔ غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے وقت چاروں اطراف حفاظتی رکاوٹیں لگائی گئیں۔ ماہرین نے غلاف کو چھت تک پہنچانے کیلئے الیکٹرانک لفٹرز کا استعمال کیا۔

سیکڑوں کی تعداد میں زائرین نے غلافِ کعبہ کی تبدیلی کے روح پرور منظر کو دیکھنے کی سعادت حاصل کی۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ غلافِ کعبہ پر سونے اور چاندی سے قرآنی آیات کو دلکش انداز میں تحریر کیا گیا ہے۔

عموماً غلافِ کعبہ جسے کسوہ کہا جاتا ہے، 16 ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے جس کی لمبائی 50 فٹ جبکہ چوڑائی کا تخمینہ 35 سے 40 فٹ کے درمیان ہوتا ہے۔ ہر سال غلافِ کعبہ 9ذی الحج کو تبدیل کیا جاتا تھا، گزشتہ برس سے یہ تاریخ بدل کر یکم محرم کردی گئی۔ 

Related Posts