میونخ: معاشی طور پر دنیا کے مستحکم ترین ممالک کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے جس میں جرمنی اور کینیڈا کے علاوہ سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا اور جاپان جیسے ممالک سرِ فہرست ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بین الاقوامی رینکنگ جاری کرنے والے ادارے ورلڈ انڈیکس نے یو ایس نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ معاشی اعتبار سے دنیا کے سب سے زیادہ مستحکم ممالک میں جرمنی پہلے، کینیڈا دوسرے جبکہ سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
ورلڈ انڈیکس کے مطابق معاشی طور پر مستحکم ترین ممالک کی فہرست میں آسٹریلیا چوتھے، جاپان پانچویں، سویڈن چھٹے، ناروے ساتویں، نیدر لینڈز آٹھویں،
ڈنمارک نویں جبکہ نیوزی لینڈ دسویں نمبر پر موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ بالترتیب 14ویں اور 17ویں نمبر پر آگئے۔
Most Economically Stable Countries:
1.????????Germany
2.????????Canada
3.????????Switzerland
4.????????Australia
5.????????Japan
6.????????Sweden
7.????????Norway
8.????????Netherlands
9.????????Denmark
10.????????NZL14.????????UAE
17.????????UK
18.????????China
19.????????USA
20.????????France
36.????????Turkey
41.????????India
56.????????Brazil(US News & World Report, 2021)
— World Index (@theworldindex) July 31, 2022
رپورٹ کے مطابق فہرست میں چین 18ویں، امریکا 19ویں، فرانس 20ویں، ترکی 36ویں، بھارت 41ویں جبکہ برازیل 56ویں نمبر پر موجود ہے۔ واضح رہے 2019 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے 8 کروڑ نفوس خطِ غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جنہیں بنیادی ضروریاتِ زندگی تک میسر نہیں۔