کراچی کے شہریوں کیلئے بری خبر! جرمن قونصل خانے کی ویزا سروسز اچانک معطل، تمام اپائنٹمنٹس منسوخ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
German consulate in Karachi halts visa services
ONLINE

جرمنی کے قونصل خانے کراچی نے ایک غیر متوقع اعلان کرتے ہوئے تمام غیر یورپی یونین شہریوں کے لیے ویزا سے متعلق قونصلر خدمات کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ اس فیصلے سے وہ تمام افراد متاثر ہوں گے جن کی ویزا اپائنٹمنٹس پہلے سے تصدیق شدہ تھیں۔

قونصل خانے کی جانب سے یہ اعلان بیک وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ تمام غیر یورپی یونین شہریوں کی ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کر دی گئی ہیں اور یہ دوبارہ شیڈول نہیں کی جائیں گی۔ جب خدمات بحال ہوں گی تو تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ دوبارہ آن لائن سسٹم کے ذریعے خود کو رجسٹر کریں۔

قونصل خانے نے خدمات کی بحالی کے لیے کسی متوقع تاریخ یا مدت کا ذکر نہیں کیا، تاہم یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ جیسے ہی حالات واضح ہوں گے، اس بارے میں اپڈیٹس جاری کی جائیں گی۔ اعلامیے میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے تحمل اور تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں موجود جرمن سفارت خانے نے تاحال کسی بھی قسم کی سروس معطلی کا اعلان نہیں کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ فیصلہ صرف کراچی قونصل خانے کی سطح پر لیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب مغربی ممالک کی ویزا پالیسیوں میں واضح تبدیلیاں دیکھی جا رہی ہیں۔ جولائی 2025 کے آغاز میں سویڈن نے اسلام آباد میں عارضی قیام کے ویزے دوبارہ جاری کرنا شروع کیے تھے۔

کراچی کے ہزاروں طلباء، کاروباری افراد اور اہل خانہ جو جرمنی کا سفر کرنے کی تیاری میں تھے، اب شدید ذہنی دباؤ اور غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئے ہیں۔

ویزا فائلیں مکمل کر کے انتظار کرنے والے افراد کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ جرمن قونصل خانے کی ویب سائٹ پر تواتر سے نظر رکھیں تاکہ خدمات کی بحالی سے متعلق بروقت اطلاع مل سکے۔

Related Posts