سردیوں میں اس سال بھی دن میں 8 گھنٹے گیس آئے گی، نگران وزیر توانائی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

اسلام آباد: نگران وزیرِ توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ اس سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہو گی، جس طرح گزشتہ سال دن میں 8 گھنٹے گیس آتی تھی، اسے جاری رکھیں گے۔

نگران وزیر توانائی محمد علی نےجاری کیے گئے بیان میں کہا کہ موسم سرما میں گیس کی کمی پوری کرنے کیلئے آج 2 ایل این جی گارگوز خریدے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہرسال گیس لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے اور صنعتوں کو گیس کم ملتی ہے، دسمبر میں صنعتوں کو گیس میسر ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں دودھ 230 روپے لیٹر بیچنے والے دکانداروں کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن

ان کا کہنا تھا کہ اس سال بھی گیس لوڈ شیڈنگ ہوگی، گزشتہ سال دن میں 8 گھنٹے گیس آتی تھی، اس کو جاری رکھیں گے، اس سال قدرتی گیس 30 فیصد کم ہوگئی، رواں سال بھی گیس کی ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہے۔

نگران وزیر توانائی کا مزید کہنا تھا کہ نجکاری کے حوالے سے پی آئی اے پہلی ترجیح ہے، جلد نجکاری کریں گے۔

Related Posts