سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو 72 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو 72 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل
سی این جی اسٹیشنز اور صنعتوں کو 72 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے تکنیکی خرابی کے باعث سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنوں اور صنعتی یونٹس کو 72 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی معطل کردی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ گھریلو اور تجارتی صارفین کو گیس کی فراہمی میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

ایس ایس جی سی کو آر ایل این جی سپلائی میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ایس ایس جی سی ایل نے مقامی ایکسپلوریشن اور پروڈکشن کمپنیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ گیس کی سپلائی بند ہونے کے دوران اپنی گیس کی پیداوار کو بڑھا دیں۔ ادارے نے انہیں اس سلسلے میں ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس گیس کی کمی کی وجہ سے کراچی کے بعض حصوں میں کم دباؤ کی شکایات موصول رہی ہیں۔ سی این جی آؤٹ لیٹس کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (اے پی سی این اے) نے کہا کہ سی این جی کی قیمتیں گزشتہ ایک سال کی نسبت بہت کم ہو گئی ہیں جبکہ ایک سال قبل سی این جی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ متعدد گاڑی مالکان نے اپنی گاڑیوں کو پیٹرول پر منتقل کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سندھ میں سی این جی کی فروخت گزشتہ سال 85-90 ایم ایم سی ایف ڈی سے کم ہو کر 15-16 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی تھی ، جبکہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سندھ میں حال ہی میں 35 اسٹیشن بند ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افتخار احمد اور صاحبزادہ فرحان کی شاندار پارٹنرشپ نے کے پی کو7 وکٹوں سے کامیابی دلادی

Related Posts