گلشن جمال کی گیس لائن پھٹ گئی، کئی علاقوں کی گیس فراہمی معطل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گلشن جمال کی گیس لائن پھٹ گئی، کئی علاقوں کی گیس فراہمی معطل
گلشن جمال کی گیس لائن پھٹ گئی، کئی علاقوں کی گیس فراہمی معطل

شہرِ قائد کے علاقے گلشنِ جمال کی 20 انچ کی مین گیس لائن پھٹ جانے کے باعث کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلشنِ جمال کی مین گیس سپلائی لائن بورنگ کے باعث پھٹی۔ سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ سپلائی فوری طور پر بند کرکے مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایل پی جی کمپنیوں نے گیس مزید مہنگی کردی

مین لائن پھٹ جانے کے باعث گیس فراہمی سے محروم علاقوں میں گلشنِ جمال کے علاوہ ڈالمیا، نیوی ہاؤسنگ، شانتی نگر، ڈی ایچ اے، سول ہسپتال، آئی آئی چندریگر روڈ اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سپر ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد سے گیس کی قیمتوں اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں 24 گھنٹوں کے دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت مزید 10روپے بڑھا دی۔

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا گزشتہ ماہ کہنا تھا کہ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں مزید قیمتیں بڑھانے کے لیے گھٹ جوڑ کر لیا۔

Related Posts