کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر افغان شہریوں کو سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک بھیجنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گینگ کے سرغنہ کی شناخت سونیری ٹریول ایجنسی کراچی کے مالک ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ اسے ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان سے جعلی ڈومیسائل، شناختی کارڈ، محکمہ صحت اور تعلیم کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی برآمد کر لیے۔
مزید پڑھیں:کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 1 شخص جاں بحق، خاتون سمیت 3 افردا زخمی
ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔