کے جی ایف 2 کو شکست، سنی دیول کی فلم غدر 2 کا باکس آفس پر 438کروڑ کا بزنس

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول کی امیشا پٹیل کے ہمراہ نئی فلم غدر 2 باکس آفس پر 438کروڑ کا بزنس کرکے کے جی ایف 2 سے آگے نکل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 2001 میں بنائی گئی فلم غدر کے ری میک غدر 2 کا بزنس 16ویں روز 438 اعشاریہ 70 کروڑ روپے تک جا پہنچا۔ ہفتے کے روز اس فلم نے 12 اعشاریہ 5کروڑ کا بزنس کرکے فلمی تجزیہ کاروں کو حیران کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ دنیا کی سب سے بڑی اسکرین پر ریلیز ہوگی

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ غدر 2 کے جی ایف 2 کے بزنس 435کروڑ کا ہدف عبور کرکے اہم ترین فلموں کی صف میں شامل ہوگئی ہے جو شاہ رخ خان کی پتھان اور باہو بلی 2 سے پیچھے ہے جن کا بزنس 500کروڑ سے زائد رہا۔

رواں برس ریلیز کی گئی شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے 543 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ پربھاس، انوشکا شیٹھی اور تمنا بھاٹیا کی فلم باہو بلی 2 نے 511کروڑ کا بزنس کیا تھا۔ توقع کی جارہی ہے کہ چوتھے ہفتے میں غدر2 بھی 500کروڑ کا ہندسہ عبور کرجائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ امکان نہیں کہ غدر 2 پٹھان اور باہو بلی 2 کو پیچھے چھوڑ دے، جبکہ شاہ رخ خان کی جوان 7ستمبر کو ریلیز ہوگی جو غدر2 کے راستے کی دیوار بن سکتی ہے۔ فلم سازوں کا کہنا ہے کہ غدر2عوام کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی ہے۔

Related Posts