کیا کراچی میں سسٹم ٹھیک کرنے کیلئے کوئی گبر آنے والا ہے ؟

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

gabbar in Karachi

کراچی:راتوں رات نا معلوم گبر نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں اکشے کمار کی مشہور فلم گبر کے جملوں پر مبنی بینرلگا دیے۔

نامعلوم گبر کے بینرز پرتحریر ہے کہ حکومتی ادارے اپنا کام نہیں کررہے ، رشوت کا بازار گرم ہے تو پھر عام آدمی کہاں جائے۔

Image

واضح رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ کئی روز سے نامعلوم افراد کی جانب سے وال چاکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کے حوالے سے بھی چاکنگ کی جارہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گبر سے منسوب یہ بینرز بھی متحدہ بانی کے حامیوں نے لگایئے ہیں تاہم تاحال ان بینرز کے حوالے سے کوئی مصدقہ اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔

مزید پڑھیں:کیا متحدہ بانی کی سیاست میں واپسی ممکن ہے ؟

یاد رہے کہ ان دنوں ملک میں سیاسی درجہ حرارت اپنے نقطہ عروج پر ہے۔ اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے علاوہ احتجاج اور لانگ مارچ کا سلسلہ بھی شروع کرچکی ہے۔

دوسری جانب حکمراں جماعت پی ٹی آئی کی جانب سے بھی سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف ریلی نکال رہی ہے۔

Related Posts