ڈاکٹر عاصم کی والدہ ڈاکٹراعجازفاطمہ کی نماز جنازہ آج ادا کی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Funeral prayers of Dr. Asim's mother will be offered today

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹرعاصم کی والدہ معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹراعجازفاطمہ کی نماز جنازہ آج ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس میں ادا کی جائے گی۔

پیپلزپارٹی کے رہنماء ڈاکٹرعاصم کی والدہ اورضیاء الدین اسپتال کی بانی ڈاکٹراعجازفاطمہ گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں، معروف گائناکالوجسٹ ڈاکٹراعجاز فاطمہ گزشتہ کئی روز سے ضیاء الدین اسپتال نارتھ کیمپس میں زیرعلاج تھیں۔

ڈاکٹراعجاز فاطمہ سر ڈاکٹر ضیاء الدین احمد کی بڑی صاحبزادی تھیں،انہوں نے 1952میں ناظم آباد میں پہلے ضیاء الدین اسپتال کی بنیاد رکھی تھی،مرحومہ نے سوگواران میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج 28 مئی بروز جمعہ دوپہر ڈیڑھ بجے کاٹھور لنک روڈ ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس میں ادا کی جائے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی، راجہ عبدالرزاق، جاوید ناگوری، شہلا رضا، مرزا مقبول، سردار خان، امان اللہ محسود، زوالفقار قائمخانی، ندیم بھٹو، آصف خان، شکیل چوہدری، خالد لطیف، عابد ستی، نوید بھٹی اور لطیف آرائیں نے مرحومہ کی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

Related Posts