فرار ہونے والے سری لنکن صدر نے استعفیٰ دیدیا، مظاہرین کا جشن

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرار ہونے والے سری لنکن صدر نے استعفیٰ دیدیا، مظاہرین کا جشن
فرار ہونے والے سری لنکن صدر نے استعفیٰ دیدیا، مظاہرین کا جشن

کولمبو: سری لنکا کے صدرگوٹابایا راجا پاکسے نے ملک سے فرار ہونے کے بعد استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سری لنکا سے فرار ہو کر مالدیپ اور پھر سنگاپور پہنچنے والے سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے نے استعفیٰ دے دیا۔ اُن کے استعفے کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے جشن منایا۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ کئی روز سے صدر گوٹابایا راجا پاکسے سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ مشتعل مظاہرین کے صدارتی محل پر دھاوا بولنے کے بعد گوٹا بایا راجا پاکسے ملک سے فرار ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

سری لنکن صدر راجا پاکسے نے حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے دوران سنگاپور فرار ہونے کے بعد اپنا استعفی بذریعہ ای میل پارلیمنٹ کے اسپیکرکو بھیجا۔ انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے بیرون ملک سے استعفیٰ بھجوایا۔

سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے بعد حکمران اشرافیہ کے خلاف شدید احتجاج اورمظاہرے جاری ہیں اور عوام کو سنگین معاشی بحران کے باعث  گذشتہ کئی ماہ سے بدترین لوڈشیڈنگ، ایندھن، خوراک، دواؤں اور دیگر بنیادی ضروریات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Related Posts