ناجائز منافع خوروں نے پیٹرول ذخیرہ کرلیا، قیمتیں بڑھانے کیلئے فراہمی بند

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
پٹرول پمپ مالکان نے 25دسمبر سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا
پٹرول پمپ مالکان نے 25دسمبر سے کام بند کرنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد :ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوز ی کی وجہ سے جولائی میں ایندھن کی قلت کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو خط لکھ دیا ہے جس کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے خدشات ظاہر کئے گئے ہیں۔

ڈویژن نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اوگرا ایک ریگولیٹر ہونے کے ناطے کمپنیوں کو مناسب ہدایات جاری کرے اور ملک میں ایندھن کی قلت سے بچنے کے لئے اقدامات کرے۔

دستاویزات کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو 20 دن کا اسٹاک برقرار رکھنے کا پابند کرنے کا کہا ہے اور کمپنیوں کے ڈپو ٹرمینلز اور خوردہ آؤٹ لیٹس کا معائنہ کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

پیر کے روز حکومت کی جانب سے قیمتوں میں مزید کمی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی دیکھی جارہی ہے جبکہ پیٹرول پمپس کی طرف سے لوگوں کو فیول کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال، مانیٹرنگ کیلئے ٹیمیں تشکیل

ناجائز منافع خوروں  نے قیمتوں میں اضافے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرلی ہیں اور عوام کو رعایتی نرخوں پر تیل کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے جبکہ آئندہ ماہ پیٹرولیم قیمتیں دوبارہ بڑھانے کا امکان ہے۔

Related Posts