مشہورومعروف اینی میٹیڈ سیریز فروزن کے جاپانی ڈب ورژن میں اینا کیلئے صداکاری کے فرائض سرانجام دینے والی فنکارہ سایاکا کانڈا مبینہ طور پر بلندی سے گرنے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔ان کی عمر 35سال تھی۔
تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سایاکا کانڈا 22 منزلہ ہوٹل سے گر گئیں جن کی لاش دوپہر 1 بجے کے قریب ہوٹل کی 14ویں منزل پر ایک بیرونی جگہ سے برآمد ہوئی۔ جاپانی فنکارہ و گلوکارہ کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔
ڈرامہ سیریل آخر کب تک سے روزمرہ زندگی کیلئے سیکھے گئے 5سبق
صنم سعید نے فواد خان کے ہمراہ ویب سیریز میں اداکاری پر خاموشی توڑ دیؓ
جاپانی فنکارہ کی موت کی ممکنہ وجوہات پر تحقیقات جاری ہیں جن میں خودکشی سمیت کھیل کے دوران اتفاقیہ طور پر گرنے سمیت دیگر وجوہات پر غور کیا جارہا ہے۔ سایاکا کانڈا کے والد ماساکی کانڈا اور والدہ سیکو مٹسوڈا کا تعلق بھی شوبز انڈسٹری سے ہے۔
یکم اکتوبر 1986 کو پیدا ہونے والی سایاکا کانڈا اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھیں۔ انہوں نے اینی میڈسیریز میں صداکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری بھی کی۔ خاص طور پر فلم رئیل گرل اور ٹی وی سیریز ہائی اسکول کورس میں ان کا کردار یاد کیا جاتا ہے۔
حال ہی میں سیاکا کانڈا میوزیکل تھیٹر کیلئے کام کرنے لگی تھیں اور ساپورو کے ایک تھیٹر میں مائی فیئر لیڈی کے شو میں مرکزی کردار کیلئے پرفارم کرنے والی تھیں، تاہم وہ دن کے وقت پرفارمنس کیلئے سیٹ پر نہیں پہنچ سکیں۔