کورنگی میں قتل ہونے والے شخص کے قاتل اُس ہی کے دوست نکلے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورنگی میں قتل ہونے والے شخص کے قاتل اُس ہی کے دوست نکلے
کورنگی میں قتل ہونے والے شخص کے قاتل اُس ہی کے دوست نکلے

کراچی: پولیس نے آج (جمعہ کو) کورنگی میں نوبیاہتا شخص کے قتل سے متعلق معاملہ حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، پولیس کے مطابق اس کو قتل کرنے والے اس کے دوست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، نو عمر شادی شدہ شخص منیب اور اس کے دوست کورنگی میں ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ کچھ دن پہلے ملزم نے منیب کو کورنگی میں ایک جگہ پہنچنے کو کہا تھا۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ جب منیب موقع پر پہنچا تو اس کے ساتھیوں نے اس کا موبائل چھین لیا اور اسے قتل کردیا۔ انہوں نے مزید کہا، “ملزم نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے ڈکیتی کا ڈرامہ چلایا۔

تاہم، پولیس نے مزید بتایا کہ نوبیاہتا شخص کے قتل کے پیچھے محرکات دشمنی تھی۔ ترجمان نے بتایا کہ منیب کی موت کی وجہ ایک لڑکی ہے جو اسی کی فیکٹری میں کام کرتی تھی۔

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اس کا موبائل بھی توڑ دیا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ملزمان کی شناخت کرلی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
 

Related Posts