کمشنر کراچی نے 5 مارچ کے لیے تازہ نرخ نامہ جاری کر دیا ہے جس میں پھل، سبزیوں، مرغی اور دیگر اشیائے خور و نوش کی سرکاری قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، اور دکانداروں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری نرخوں پر اشیاء فروخت کریں۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ خریداری سے پہلے سرکاری نرخ نامہ ضرور چیک کریں۔زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو اجازت نہ دیں، مہنگی اشیاء کی فروخت کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔
اگر کوئی دکان یا بازار سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کر رہا ہو تو شہری فوری طور پر کمشنر کراچی کے شکایتی نمبرز پر اطلاع دیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکے۔
حکومت کے اقدامات اسی وقت کامیاب ہوں گے جب عوام بھی اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحرک ہوں اور ناجائز منافع خوری کے خلاف آواز بلند کریں۔