فرانس کو ورلڈ کپ دِلانے والے معروف فٹبالر کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فرانس کو ورلڈ کپ دِلانے والے معروف فٹبالر کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا
فرانس کو ورلڈ کپ دِلانے والے معروف فٹبالر کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا

فرانس کو ورلڈ کپ دِلانے والے معروف فٹبالر کائلیان امباپے کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا جس کے بعد وہ اِس ہفتے کی نیشنز لیگ کے عالمی میچ کا حصہ نہیں بن سکیں گے جو فرانس کروشیا کے خلاف کھیل رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونین آف یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن (یو ای ایف اے) نے پیر کے روز ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا جس کا نتیجہ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہیں فرانسیسی ٹیم اسکواڈ سے باہر کردیاگیا۔

س 2018ء میں فرانس کو ورلڈ کپ دِلانے میں اہم کردار ادا کرنے والے فٹبالر کائلیان نے ہفتے کے روز فرانس اور سویڈن کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں بھی زبردست کارکردگی دکھائی۔

فرانس نے سویڈن کو مذکورہ میچ میں ایک صفر سے ہرا دیا جس کے بعد فرانس کروشیا کے ساتھ آج مقابلہ کرے گا جس میں معروف فٹبالر کائلیان شامل نہیں ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ارجن کپور کے بعد ملائکہ اروڑابھی کورونا وائرس کا شکار 

Related Posts