کراچی میں سائبرین ہوائیں،6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طوفانی بارشوں کے بعد اب شدید سردی کی بھی پیش گوئی
طوفانی بارشوں کے بعد اب شدید سردی کی بھی پیش گوئی

کراچی: شہر میں سائبرین ہوائیں چل پڑیں، جس کے باعث فٹ پاتھی نشے کے عادی افراد 6 افراد سردی سے ٹھٹھر کر ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں سائبرین ہوائیں داخل ہو گئیں جس کے سبب سردی کی شدت بھی بڑھ گئی، شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہیکہ تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں، سردی کی لہر 21دسمبر تک جاری رہے گی، سائبرین ہوائیں نشے کے عادی افراد کی موت بن گئی۔

آج سب لسبیلہ سگنل کے قریب سردی سے ٹھٹھر کر 63 سالہ شخص محمد رشید ولد امجد ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیاگیا۔

آرٹلری میدان کے علاقے گورنر ہاؤس کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی، لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں روڈ پر لاش کی اطلا ع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

عزیزآباد کے علاقے کریم آباد بلاک 3کے فٹ پاتھ پر لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع سے 55سالہ فاروق ولد محمد کی لاش ملی۔

سائٹ اے کے علاقے میٹروویل میں فاروق اعظم مسجد کے قریب 65سالہ شخص کی نعش ملی۔ کینٹ اسٹیشن کے قریب گیٹ وے ہوٹل سے ایک شخص کی دو سے تین روز پرانی لاش ملی۔

مزید پڑھیں: این سی اوسی کا 3جنوری سے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں کافیصلہ

پولیس نے ایمبولنس کے ذریعے مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، جہاں متوفی کی شناخت 39سالہ کامران ولد لقمان کے نام سے ہوئی۔

Related Posts