شوگر کے مریض بچوں کیلئے فری انسولین پروگرام کا آغاز، کیسے فائدہ اٹھائیں؟

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
فوٹو دی نیوز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شوگر کے مریض بچوں کیلئے انسولین پروگرام لانچ کر دیا۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے رائیڈرز کے ہمراہ لاہور کے مختلف علاقوں میں مریض بچوں کے گھر جا کرخود ‘سی ایم انسولین کارڈ’ تقسیم کیے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز رائیڈر کے ہمراہ کمسن بچوں کو انسولین کارڈ دینے کیو بلاک سبزہ زار پہنچیں۔

کمسن واسع عدنان، زینب وحید اور زین شہزاد کو انسولین کارڈ، گلوکو میٹر، بی ایس آر اسٹرپس اور نیڈل باکس بھی دیا۔

وزیر اعلیٰ واسع عدنان کی دادی سے گلے ملیں اور اہل خانہ سے احوال پوچھا۔ مریم نواز نے واسع عدنان کو کار بھجوانے کا وعدہ بھی کیا۔

بچوں نے وزیر اعلیٰ پر پھول نچھاور کیے اور ان کےساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ شوگر میں مبتلا بچوں کی تکلیف اور پریشانی سمجھ سکتی ہوں، جو بچے دوا یا انسولین خرید نہیں سکتے، ان تک حکومت خود پہنچے گی۔

واضح رہے کہ فری انسولین پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 1500بچوں کو گھر کی دہلیز پر انسولین فراہم کی جائے گی۔

Related Posts