ایمازون پرائم، دی بوائز کے چوتھے سیزن کی کہانی کا دلچسپ آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دی بوائز
(فوٹو: ایمازون پرائم)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایمازون پرائم ویڈیو پر دی بوائز کے چوتھے سیزن کی کہانی کا دلچسپ آغاز ہوگیا۔ سیزن 4 کی ابتدائی قسطیں نشر کردی گئی ہیں۔ نئے سیزن میں پرانے سیزن سے مطابقت کا بظاہر کوئی سراغ نہیں ملتا۔

تاہم نئے سیزن کی کہانی میں سامعین و ناظرین کیلئے پلاٹ کے اتار چڑھاؤ کے ساتھ بہت سی حیران کن باتیں شامل کی گئی ہیں۔ ماورائی طاقتوں کے حامل سات کرداروں میں سے ایک رکن جو گزشتہ سیزن میں ہلاک ہوگیا تھا، نئے سیزن میں زندہ ہو کر لوٹ آیا ہے۔

یقیناً یہ کردار بلیک نوئر ہی ہوسکتا ہے جو خاموش اور حیران کردینے والا کردار ہے تیسرے سیزن کے دوران ہوم لینڈر نے یہ دیکھا کہ بلیک نوئر نے اپنے والد کی شناخت اس سے چھپائی ہے جس پر یہ کردار غصے سے پاگل ہوگیا اور پھر اپنے سابق پارٹنر کو قتل بھی کردیا۔

پرانے سیزن میں ناظرین نے یہ دیکھا کہ بلیک نوئر ولن نہیں بلکہ ہیرو ہے جس نے سولجر بوائے کے ساتھ خدمات انجام دیں لیکن کامکس میں بلیک نوئر ایک مکمل طور پر مختلف کردار بن چکا ہے جس کی انفرادیت ہی اسے گزشتہ کردار سے الگ کررہی ہے۔

کہانی میں اس تبدیلی کے متعلق سیریز کے کہانی نگار ایرک کا کہنا ہے کہ کامکس میں بلیک نوئر ہوم لینڈر کا کلون یعنی ایک نقل ہے اور وہ تمام ہی مسائل اور مصائب کا ذمہ دار ہے اور یہی کہانی کا وہ حیران کن موڑ ہے جو ناظرین کو چونکا دے گا۔

Related Posts