بہاولپور: ایک تیز رفتار ٹرالر نے اسکول جانے والے بچوں سے بھرے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں چار بچے جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق بہاولپورمسافر خانہ کے قریب ٹرالر بچوں کو اسکول لے جانے والے رکشہ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 4 بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی بعد ازاں رکشہ ڈرائیور سمیت شدید زخمی بچوں کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا۔
جائے حادثہ پر لوگوں اور بچوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد جمع ہونے کے باعث دل کو چھو لینے والے مناظر تھے۔
مزید پڑھیں:راولپنڈی کے گھر میں سلنڈر دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد زخمی