سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن پاکستان کے اسپن باؤلنگ کوچ مقرر

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Former Test cricketer appointed Pakistan's spin bowling coach

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کوچنگ عملے میں اہم فیصلہ کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمٰن کو اسپن باؤلنگ کوچ مقرر کیا ہے۔

2006 سے 2014 کے درمیان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے، اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے عبدالرحمٰن ملتان میں ٹیم کے ساتھ شامل ہو چکے ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

بائیں ہاتھ کے اسپنر عبدالرحمٰن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں 140 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی مہارت اور درستگی کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

بھارتی سپر اسٹار جسپریٹ بمراہ دسمبر 2024 کیلئے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ قرار

سال 2011-12کے دوران عبدالرحمٰن نے اسپن باؤلنگ کے شعبے میں سعید اجمل کے ساتھ بہترین شراکت داری کی جس کے نتیجے میں 2012 میں متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان کی تاریخی کلین سوئپ کامیابی ممکن ہوئی۔

بین الاقوامی تجربے کے علاوہ عبدالرحمٰن نے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دی ہیں، جس سے ان کے کوچنگ کے تجربے کو مزید تقویت ملی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔

Related Posts