پاک افغان سرحد پر دہشت گردی میں اضافہ، دفترِ خارجہ کا اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: دفترِخارجہ نے پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ سرحد پار سے دہشت گرد سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں جس پر بارہا افغان حکومت سے بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں:

دیامر بھاشا ڈیم کا منصوبہ نواز حکومت نے شروع کیا۔وزیراعظم شہباز شریف

اپنے تازہ ترین بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے متعدد مرتبہ افغان حکومت سے پاک افغان سرحدی علاقہ محفوظ بنانے کی درخواست کی۔ دہشت گرد پاکستان میں کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔

بیان میں ترجمان دفترِخارجہ نے کہا کہ دہشت گردوں نے پاکستان کی سرحدی حفاظتی چوکیوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج سے 3 روز قبل 14 اپریل کو دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 7 جوانوں کو شہید کردیا تھا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ہم افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جبکہ دہشت گردی پاک افغان سرحد پر امن برقرار رکھنے کیلئے نقصان دہ ہے۔ افغان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سرحدی علاقے کو محفوظ بنایا جائے۔ 

Related Posts