دفترخارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت، الزامات مسترد کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر کی جانب سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق دیے گئے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیاستدانوں کی اشتعال انگیز زبان حقیقت نہیں بدل سکتی، بھارت نے مقبوضہ وادی پر کالے قوانین کا نفاذ کر رکھا ہے۔

ترجمان نے کہا یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ہندوستانی سیاستدان نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جائز، مقامی اور منصفانہ جدوجہد آزادی پر اعتراضات اٹھائے ہوں، بھارتی سیاسی شخصیات کے اشتعال انگیز بیانات مقبوضہ جموں کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے، بھارت کو ہمارا مشورہ ہے کہ اپنے کردار کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی آخری امید سپریم کورٹ دباؤ میں ہے، شیخ رشید

دفتر خارجہ نے کہا کہ سخت قوانین نافذ کرنے، پوری وادی کو کئی دہائیوں تک فوجی محاصرے میں رکھنے، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں اور ان کے حقیقی نمائندوں کو قید کرنے اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کے بے دریغ قتل کے باوجود بھارت کیوں کشمیریوں کے دل میں آزادی کا شعلہ نہیں دبا سکا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان کو تاریخ سے ایک یاد دہانی کی ضرورت ہے کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازعہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر برقرار ہے اور اس کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد میں مضمر ہے۔

دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم بند کروانے میں کردار ادا کرے۔

Related Posts