وزیر خارجہ بلاول بھٹو 12 دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو 12 دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے
وزیر خارجہ بلاول بھٹو 12 دسمبر کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 12 دسمبر کو 77 ممالک کی کانفرنس میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میں پاکستان کے لیے مزید تجارتی سہولیات سے متعلق امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مختلف مالیاتی معاملات پر امریکہ کے اثر و رسوخ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور افغانستان کی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔

جمعہ کو سنگاپور کے دورے کے دوران ایک خصوصی انٹرویو میں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دنیا پر زور دیا کہ وہ اپنا تاثر بدلے اور پاکستان پر ایک نئی نظر ڈالے جو اس کی دقیانوسی تصویر سے دور ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں بہت سے فری لانسرز ہیں جو آئی ٹی، ٹیلی کام، ای کامرس، ڈیٹا اینالیٹکس، مالیاتی خدمات، موسیقی اور صحت میں خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ ”سنگاپور اور دیگر ممالک آئی ٹی سے متعلق بہت سی سرگرمیوں اور مالیاتی خدمات کو آؤٹ سورس کرتے ہیں اور ہماری نوجوان صلاحیتوں سے بے پناہ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔”

مزید پڑھیں:چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں: مونس الٰہی

وزیر خارجہ نے پاکستان کی ابھرتی ہوئی مارکیٹ کا معاملہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنگاپور اور پاکستان کے درمیان خاص طور پر تجارت میں مل کر کام کرنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں اور دونوں اطراف کے تاجروں کو باہمی تعاون کے مواقع پیدا کرتے رہنا چاہیے۔

Related Posts