غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیدی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ، پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات
غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازیں منسوخ، پاکستانیوں کو وطن واپسی میں مشکلات

کراچی:قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز نے پاکستانی مسافروں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔غیرملکی ایئرلائنز کی جانب سے پاکستانی مسافروں کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

نئی ایڈوائزری کے مطابق  بیرون ممالک جانے والے مسافروں کے لیے کورونا نہ ہونے کی رپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ بیرون ممالک جانے والے مسافر کورونا ٹیسٹ روانگی سے 4 دن قبل کروائیں گے۔

غیر ملکی ایئرلائنز قطرایئرویز،اتحاد ایئرلائنز اور امارات ایئرلائنز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک جانے کے خواہشمند مسافر کورونا ٹیسٹ قطر، اتحاد، امارات ایئرلائنز کی منظور شدہ لیبارٹریز سے کرواسکتا ہیں۔

منظورشدہ لیبارٹریز کی تفصیلات ایئرلائنزکے دفاتر،ٹریول ایجنٹس سے معلوم کی جاسکتی ہیں جب کہ منظورشدہ لیبارٹریز کی لسٹ ایئرلائنز کی ویب سائٹس پر بھی موجود ہے۔

Related Posts