کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر محنت کش کے قتل کی ویڈیو نے دل دہلا دئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر محنت کش کو دن دہاڑے قتل کردیا گیا  ہے، واقعے کی فوٹیج نے دل دہلا دئیے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے مدینہ کالونی میں پیش آیا جہاں رہائشی علاقے میں بیٹھے ہوئے محنت کش کو ڈکیتی مزاحمت پر دن 12 بجے کے بعد قتل کردیا گیا۔

مدینہ کالونی میں شہری کی ڈکیتی مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ اور قتل کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ محنت کش اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ گلی میں بیٹھا موبائل فون استعمال کررہا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان واردات کیلئے پہنچ گئے۔

مسلح ملزمان میں سے ایک نے محنت کش سے موبائل چھیننے کی کوشش کی جس کے دوران مبینہ مزاحمت پر ملزمان میں سے ایک نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں محنت مزدوری کرنے والا سعید آباد کا رہائشی مزدور جاں بحق ہوگیا۔

ملزمان فائرنگ کے بعد موبائل فون کے ساتھ فرار ہوگئے۔ کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول مزدوری کرتا تھا جبکہ اس واقعے کے بعد رواں برس ڈکیتی مزاحمت پر کراچی میں قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 78 ہوگئی ہے۔

شہرِ قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے واقعات میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ اس سے ایک روز قبل بھی کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب دکان میں ڈکیتی مزاحمت پر مسلح ملزمان نے باپ کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ بیٹے کو زخمی کردیا۔

Related Posts