ظلم کے مقابلے کیلئے حضرت امام حسینؓ کی پیروی ضروری ہے۔بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ظلم کے مقابلے کیلئے حضرت امام حسینؑ کی پیروی ضروری ہے۔بلاول بھٹو
ظلم کے مقابلے کیلئے حضرت امام حسینؑ کی پیروی ضروری ہے۔بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ظلم کا مقابلہ کرنا ہے تو اس کیلئے حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی پیروی ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جبری گمشدگیوں کے عالمی دن اور یومِ عاشور کے موقعے پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہر جبری گمشدگی ایک ظلم ہے جس کے خلاف جنگ کرنی چاہئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ جھوٹ اور ظلم چاہے گھر کے نزدیک کیا جائے یا دور یا پھر مقبوضہ کشمیر و فلسطین میں، اس کے خلاف جنگ کرنی ہوگی۔  جبری گمشدگیاں، تشدد اور مارپیٹ بھی ظلم ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج یومِ عاشور اور جبری گمشدگیوں کا عالمی دن ایک ہی وقت منایا جارہا ہے۔ انسانیت کے خلاف جو لوگ جرائم کے مرتکب ہوں، ان کے خلاف مزاحمت ہمارا فرض ہے۔ ظلم انتہا پسندوں کا ہتھیار ہے جس سے عوام کو خبردار رہنا ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  عوام کی حفاظت کیلئے کارروائیاں تیز کی جائیں۔بلاول کا مطالبہ

Related Posts