میانوالی میں گاڑی نہر میں جاگری، لوک گلوکار سمیت 7افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب کے شہر میانوالی میں گاڑی نہر میں جاگرنے کے باعث سرائیکی لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد سرائیکی لوک گلوکار شرافت علی کی گاڑی گھر واپس جاتے ہوئے پکا کھنجیرہ کے مقام پر بے قابو ہو کر نہر میں جاگری۔ گاڑی پر سوار سات افراد ڈوب گئے جن میں سے کوئی بھی شخص جانبر نہ ہوسکا۔

ڈیرہ غازی خان میں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں جاگری، 5 افراد جاں بحق

لوک گلوکار سمیت 7افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کا آغاز کیا اور سات افراد کی میتیں نہر سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل درگاہ سخی سرور پر 40 سے زائد زائرین کو لے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی ایئرپورٹ کے قریب نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

یہ حادثہ مارچ کے دوران ڈیرہ غازی خان میں پیش آیا جہاں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی تیز رفتاری کے باعث نہر میں جاگری۔حادثے میں 5 افرادجان کی بازی ہارگئے، 15 افراد کو بچالیا گیا اوردیگر کی تلاش کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا۔

Related Posts