سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں حدِ نگاہ متاثر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں حدِ نگاہ متاثر
سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج، نوشہرو فیروز اور گھوٹکی میں حدِ نگاہ متاثر

کراچی: صوبہ سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند کا راج ہے جہاں نوشہرو فیروز اور گھوٹکی کے مقامات پر حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این 5 پر نوشہرو فیروز اور گھوٹکی کے مقام پر حدِنگاہ کم ہے جہاں شہریوں کو سڑکوں پر ڈرائیونگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے جبکہ سردی کے باعث شہریوں کی آمدورفت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث کئی سڑکیں بند ہیں۔ گریس ویلی، سرگن اور تاؤ بٹ کے علاقوں میں شاہراہیں تاحال بحال نہیں ہوسکیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان بھر میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی جبک مختلف شہرں میں موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بعض مقامات پر بند کردی گئی ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں موٹر ویز اور ہائی ویز پر 3 روز قبل شدید دھند چھائی رہی۔ چوہنگ، مراکہ، مانگا منڈی، پھول نگر اور جمبر کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں تھے جبکہ دھند کے باعث موٹر وے ایم 3 لاہور سے سمندری تک بند کردی گئی۔

مزید پڑھیں:  شدید دھند کے باعث مختلف شہروں میں موٹر وے اور نیشنل ہائی وے بند

Related Posts