کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، موٹر ویز کئی مقامات پر بند

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈال دئیے، حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث موٹر ویز کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں بالخصوص پنجاب، خیبر پختونخوا اور سندھ میں حدِ نگاہ چند سو میٹر تک رہ گئی۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث مختلف شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔ شہری سفر کے دوران احتیاط کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

الخدمت کے تحت سینکڑوں نادار مسیحیوں میں کرسمس تحائف تقسیم

ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ دھند کے باعث موٹر وے ایم 1 سوات ایکسپریس ، موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے رجانہ جبکہ موٹر وے ایم 4 ملتان سے لے کر گوجرہ تک بند کردی گئی۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 بھی ملتان سے سکھر تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب برتنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

گزشتہ روز بھی شدید دھند کے باعث ملک کے مختلف شہروں میں حادثات ہوئے جن میں کم از کم 3 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے دوران ڈرائیورز کو گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کرنا چاہئے۔

 

Related Posts