اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں دھند، 4روز میں 100پروازیں منسوخ

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں دھند، 4روز میں 100پروازیں منسوخ
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں دھند، 4روز میں 100پروازیں منسوخ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث گزشتہ 4روز میں 100سے زائد بین الاقوامی اور مقامی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہورہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر کی ملک بھر کی 24پروازوں کو حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث منسوخ کردیا گیا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODQ5OTEsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NDk5MSAtINio2KfYstin2LEg2K3Ytdi1INmF24zauiDYp9iq2KfYsSDahtqR2r7Yp9ikINqp25Ig2KjYudivINqp2KfYsdmI2KjYp9ixINqp2Kcg2YXYq9io2Kog2KfYrtiq2KrYp9mFIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4NDk5MiwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyNC8wMS9zaGFyZXMtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itio2KfYstin2LEg2K3Ytdi1INmF24zauiDYp9iq2KfYsSDahtqR2r7Yp9ikINqp25Ig2KjYudivINqp2KfYsdmI2KjYp9ixINqp2Kcg2YXYq9io2Kog2KfYrtiq2KrYp9mFIiwic3VtbWFyeSI6Itin2ZPYrCDZvtin2qnYs9iq2KfZhiDYp9iz2bnYp9qpINin24zaqdiz2obbjNmG2Kwg2YXbjNq6INin2KrYp9ixINqG2pHavtin2Ygg2qnbkiDYqNi52K8g2qnYp9ix2YjYqNin2LEg2qnYpyDZhdir2KjYqiDYp9iu2KrYqtin2YUg24HZiNinINuB25LblCAiLCJ0ZW1wbGF0ZSI6InNwb3RsaWdodCJ9″]

اسلام آباد، پشاور اور سیالکوٹ کے ائیرپورٹس پر لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے پائلٹس کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے قبل 3 روز میں 88 عالمی و مقامی پروازوں کو منسوخ کرنا پڑا۔

متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز کو کراچی میں لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ نجی ائیر لائن کی جدہ سے اسلام آباد آنے والی پرواز لاہور میں اتار دی گئی جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

سیالکوٹ آنے والی مسقط کی پرواز کو لاہور میں لینڈنگ کرنا پڑی جبکہ پشاور آنے والی شارجہ کی قومی ائیر لائن کی پرواز کراچی اتار دی گئی۔ وفاقی دارالحکومت سے مختلف شہروں کو جانے والی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔

Related Posts