سیز فائر کی خلاف ورزی، بھارتی سینئر سفارتکار احتجاج کیلئے دفترِِ خارجہ طلب

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا بھارت سے کورونا ویکسین منگوانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان کا بھارت سے کورونا ویکسین منگوانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہوا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد:دفترِ خارجہ نے بھارت کے سینئر سفارتکار کو بھارتی فوج کی طرف سے سرحد پار سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاج کیلئے دفترِ خارجہ طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 معصوم شہری زخمی ہوگیا تھا۔

اپنے تازہ ترین بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے  19 دسمبر کے روز سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 25 سالہ خاتون کو شدید زخمی کردیا۔

بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی فوج مسلسل شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے جن پر بھاری توپ خانے اور خودکار ہتھیاروں کی مدد سے گولہ باری کی جاتی ہے۔

رواں برس کے دوران بھارتی فوج 3 ہزار 3 مرتبہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرچکی ہیں جن کے نتیجے میں 27 شہادتیں ہوئیں جبکہ 250 افراد شدید زخمی ہوچکے ہیں۔ دفترِخارجہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کا 6 روز قبل کہنا تھا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گولہ باری سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 1 شہری زخمی ہوا جسے طبی امداد دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 45 سالہ شہری زخمی ہو گیا

Related Posts