جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے متعلق اعلان، شاہ محمود قریشی وزیر اعظم کے شکرگزار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کے متعلق اعلان پر وزیر اعظم کے شکرگزار
شاہ محمود قریشی جنوبی پنجاب کے متعلق اعلان پر وزیر اعظم کے شکرگزار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے سے متعلق اعلان کیا ہے جس پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر خارجہ کی جنوبی پنجاب صوبے پر شہباز اور بلاول سے تعاون کی درخواست

ٹوئٹر پیغام میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جنابی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے تاریخی اعلان کیا۔

وزیر خارجہ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے تاریخی اعلان کے ساتھ وزیر اعظم نے اس کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے بھرپور عزم کا اظہار کیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ نے جنوبی پنجاب کے قیام سے متعلق امور پر تعاون کیلئے صدر ن لیگ شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کو خطوط ارسال کیے۔

گزشتہ ماہ وزیر خارجہ نے کہا کہ ترمیمی بل پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی توجہ اور تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ ن لیگ کے صدر سے پارٹی کے دو امیدواروں کے نام پوچھے تھے لیکن خط کا جواب نہیں ملا۔

Related Posts