وزیرخارجہ اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکافلسطین،کشمیرکے تنازعات پرتبادلہ خیال

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
وزیرخارجہ اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکافلسطین،کشمیرکے تنازعات پرتبادلہ خیال
وزیرخارجہ اوراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرکافلسطین،کشمیرکے تنازعات پرتبادلہ خیال

اسلام آباد: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدروولکن بوزکر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج دفتر خار جہ اسلام آباد میں ملاقات کی اور فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے علاوہ افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔

شاہ محمود قریشی نے مسئلہ فلسطین پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کی وولکن بوزکر کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی پہلا مقصد تھا تاکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کو روکا جا سکے اور اس سلسلے میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

تاہم وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق فلسطین اور جموں و کشمیر کے تنازعات کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کے مستقل حل کے بغیر مشرق وسطیٰ میں امن برقرار نہیں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح جموں و کشمیر کے تنازعہ کے حل کے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے اقدامات ”ویکسین سب کیلئے” کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے ہر ایک کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔

مزید پڑھیں:بلین ٹری سونامی، وزیرِ اعظم عمران خان پودا لگا کر 1 ارب درخت آج مکمل کریں گے

Related Posts