وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی وزیرِ اعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کی عراقی وزیرِ اعظم سے ملاقات، دو طرفہ تعاون پر گفتگو

بغداد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِ اعظم سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے اور وزرائے خارجہ کی سطح پر مذاکرات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِ اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے ملاقات کے متعلق اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ دو طرفہ ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

سوشل میڈیا پیغام کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے عراقی وزیرِ اعظم کو پاکستان آمد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام عراقی وزیرِ اعظم کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہیں۔

پیغام کے مطابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور عراق برادر اسلامی ممالک ہیں جن کے درمیان باہمی تعلقات مذہب اور ثقافت کی بنیاد پر قائم ہیں۔ پاکستان عراق سے اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رواں برس کی ابتدا سے ہی مشکل وقت میں پاکستانی عوام عراق کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ کورونا سے متعلق معاونت کیلئے 3 سی 130 فلائٹس عراق روانہ کی گئیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر عراق پہنچ گئے۔ وزیر خارجہ اپنے عراقی ہم منصب کی دعوت پر دورے کیلئے روانہ ہوئے تھے۔

بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر28 مئی کے روز عراق کے نائب وزیر خارجہ، ڈاکٹر صالح التمیمی پاکستان میں عراقی سفیر حامد لفطہ، عراق کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر احمد امجد علی اور عراقی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ اپنے 3 روزہ دورے کے دوران عراق کے مختلف اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عراقی ہم منصب کی دعوت پر بغداد پہنچ گئے

Related Posts