پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارتکاری پر توجہ دے رہا ہے۔وزیرِ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارتکاری پر توجہ دے رہا ہے۔وزیرِ خارجہ
پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارتکاری پر توجہ دے رہا ہے۔وزیرِ خارجہ

برلن: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے معاشی سفارت کاری پر توجہ دے رہا ہے اور سرمایہ کاروں کو سہولیات بھی دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان ہاؤس آمد پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا خیر مقدم کیا۔ وزیرِ خارجہ جرمنی میں تعینات سفیر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شریک ہوئے۔

عشائیے میں جرمنی کی اہم سیاسی و سماجی اور کاروباری شخصیات شریک ہوئیں۔ وزیرِ خارجہ نے عشائیے کے دوران شرکاء سے غیر رسمی گفتگو کی۔ شرکاء نے جرمنی آمد پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو خوش آمدید کہا۔

غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے اپنی جغرافیائی و سیاسی ترجیحات کو جغرافیائی معاشی ترجیحات میں بدل دیا ہے۔ ہم معاشی سفارت کاری کے ذریعے دنیا کی توجہ پاکستان میں میسر مواقع پر دلانا چاہتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان 22 کروڑ عوام پر مشتمل ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ ہم پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ای ویزہ سمیت تمام ممکنہ سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

بعد ازاں وزیرِ خارجہ نے پاکستان ہاؤس آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جرمن کاروباری حضرات اور کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے خوش آمدید کہیں گے۔ وزیرِ خارجہ نے پاکستان ہاؤس میں وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے

Related Posts