ترقی پذیرممالک سے رقوم کی غیرقانونی منتقلی روکنے کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ترقی پذیرممالک سے رقوم کی غیرقانونی منتقلی روکنے کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی
ترقی پذیرممالک سے رقوم کی غیرقانونی منتقلی روکنے کیلئے مربوط کارروائی کی ضرورت ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ترقی پذیر ممالک سے رقوم کی غیر قانونی طریقے سے محفوظ مقامات پر منتقلی کی روک تھام کیلئے قومی اورعالمی سطح پر فور ی اور مربوط کارروائی کی ضرورت پرزور دیا ہے۔

وہ آج اسلام آبا د میں اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے ساتویں بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

جس کاموضوع تھا بد عنوانی کا خاتمہ تمام انسانی حقوق اور پائیدار ترقی کے مکمل ادراک کیلئے پیشگی شرط۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا کہ موجودہ عالمی لائحہ عمل کومستحکم بنانے کیلئے فعال متنوع نظریات پیش کریں اور اقدامات کریں تاکہ بدعنوانی کو روکا جائے اور استثنیٰ کا خاتمہ کیا جاسکے۔

انہوں نے بد عنوانی اور چرائے گئے اثاثوں کے مسائل کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان باہمی قانونی معاونت کیلئے لائحہ عمل تشکیل دینے اور اس طریقہ کار پر عملدرآمد پر زور دیا۔

انہوں نے سرمائے کی غیر قانونی طریقے سے منتقلی اور چرائے گئے اثاثوں کی واپسی کے عمل کیلئے اقوام متحدہ کی زیر نگرانی ایک مربوط شفاف اور جامع لائحہ عمل وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: عارف نقوی نے کونسی وزارت لینے کیلئے پی ٹی آئی کی فنڈنگ کی، منصوبہ کیوں ناکام ہوا ؟، سنسنی خیز انکشافات

انہوں نے بد عنوانی کے ذریعے کئے گئے غیر مساوی سرمایہ کاری معاہدوں پر نظر ثانی اور ان کے جائزے سمیت عالمی سطح پر استفادہ کرنے والوں کی ملکیتی رجسٹری کے قیام پر بھی زور دیا۔

Related Posts