حکومت اقتصادی سفارتکاری اور علاقائی روابط کو فروغ دے رہی ہے۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت اقتصادی سفارتکاری اور علاقائی روابط کو فروغ دے رہی ہے۔وزیر خارجہ
حکومت اقتصادی سفارتکاری اور علاقائی روابط کو فروغ دے رہی ہے۔وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت اقتصادی سفارت کاری اور علاقائی روابط کو فروغ دے رہی ہے۔ خطے میں قیامِ امن بھی حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تیزی سے بدلتے عالمی منظر نامے اور علاقائی صورتحال میں تھنک ٹینکس کا کردار نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سیکریٹری خارجہ سہیل محمود، سابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی، ڈاکٹر اسرار حسین، بین الاقوامی امور کے ماہرین، ڈاکٹر رفعت حسین اور ڈاکٹر صائمہ ملک سمیت دیگر بورڈ ممبران شریک ہوئے۔

انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے صدر و سفیر ندیم ریاض نے ادارے کے تاریخی پس منظر اور کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے انسٹیٹیوٹ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بورڈ میں شامل نئے اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی کو جدید خطوط پر استوار کرنا وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے  وزارتِ خارجہ اور تھنک ٹینکس کے مابین قریبی روابط ناگزیر ہیں۔

 

Related Posts