روس یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتکاری ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

روس یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتکاری ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ
روس یوکرین کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتکاری ناگزیر ہے۔وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارت کاری ناگزیر ہے۔ تنازعات میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز یوکرینی ہم منصب دیمیٹرو کولبیا سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا کہ پاکستان کو روس اور یوکرین کے تنازعے پر گہری تشویش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم عمران خان یوکرین تنازعے اور مہنگائی پر قوم سے خطاب آج کریں گے

رابطے کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوکرینی ہم منصب کو پاکستان کے نقطۂ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورۂ روس کے دوران دونوں ممالک کے مابین کشیدگی پر تشویش کا ااظہار کیا تھا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نزدیک سفارتکاری تنازعات کے حل کا بہترین لائحۂ عمل ہے جن میں شدت کسی کے مفاد میں نہیں جبکہ ترقی پذیر ممالک کی معیشت تنازعات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تنازعات کو سفارت کاری اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔ پاک یوکرین وزرائے خارجہ کی باہمی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پاکستانی طلبہ کے انخلاء اور بحفاظت پاکستان واپسی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ 

Related Posts